دار الإفتاء والتحقیق جامعہ نظامیہ رضویہ
اِلحاد ومادہ پرستی کے اِس پُرفتن دَور میں مسلمانوں کو شرعی احکام سے رُوشناس کروانے کے لیے دار الافتاء کی ضرورت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جا سکتا۔
اِسی ضرورت کے پیشِ نظر عالَمِ اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ رضویہ میں بھی آغاز سے ہی دار الإفتاء قائم ہے۔
اس وقت یہ مفتیانِ کرام دار الإفتاء کی زنیت ہیں:
مولانا مفتی محمد تنویر القادری۔
استاذ العلماء مفتی محمد اکمل قادری رضوی
موضوعات
حالیہ فتاویٰ
سریل نمبر:14460101
24/10/2024کیا فرماتےہیں علمائے کرام ومفتیانِ دین اس مسئلہ کےبارے میں کہ بینک کلائنٹ(رقم رکھوانے والے)کو ایک کارڈ ڈیبٹ گولڈ وغیرہ جاری کرتے ہیں،اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہےکہ کلائنٹ اگر کسی خاص جگہ سےخریداری کرے تو اس کی خریدی ہوئی شے کےعوض بینک کچھ رقم ادا کردیتا ہے... یوں ہی وہ ڈسکاؤنٹ کمپنی، ہوٹل،سٹور وغیرہ کی جانب سےبھی ہوسکتا ہے۔کلائنٹ کو ملنےوالا ڈسکاؤنٹ حلال ہےیا حرام؟
سریل نمبر:00035
01/02/2024کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام اس بارےمیں کہ میری بہن کا نکاح یوں ہوا کہ نکاح خواں نے بذریعہ موبائل فون کال میری بہن سے وکالتِ نکاح لی، پھر نکاح کےالفاظ اس طرح ادا کیے کہ اُن الفاظ کی ادائیگی کو گواہان موبائل فون پر سماعت کر رہےتھے،جب کہ گواہان نکاح کی مجلس میں موجود نہ تھے۔ کیا میری بہن کا نکاح شریعت کے اصولوں کی روشنی میں صحیح وجائز ہوگیا ہےیا نہیں ؟راہ نمائی فرمادیں۔


















